فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پنجاب میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت میں حکومت مخالف سیاسی اور تاجر رہنماملوث نکلے ،جس کی حساس ادارے نے نشاندہی کردی ہے ۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ذخیرہ اندوز مافیا نے کئی ہفتے پہلے سے کام شروع کردیاتھا۔ پنجاب کے 10بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی شروع کی گئی ،جس سے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ شروع ہوا جو بڑھتے بڑھتے بحرانی صورت اختیار کرگیا۔ ان میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے بڑے ٹریڈرز اور حکومت مخالف رہنما بھی شامل ہیں، حکومت نے اس رپورٹ کی روشنی میں ان تمام شخصیات کی نگرانی شروع کردی ۔